متفرقات

پاکستان کوئز

قیام پاکستان، پاکستان کے انتظامی ڈھانچے اور اہم معلومات پاکستان پر مبنی سوال و جواب

رمضان مبارک میں بالخصوص اور سارے سال دیگر انعامی سلسلوں پر مبنی پروگرامز میں یہ بات جو شدت سے میں نے محسوس کی وہ یہ تھی کہ عوام کی اکثریت ان بنیادی معلومات سے قطعی بے بہرہ تھی جو بحیثیت مسلمان اور بحیثیت پاکستانی ہمیں لازمی طور پر معلوم ہونی چاہیے۔  بنیادی اسلامی معلومات پر مبنی کوئز ضرور میرے ارادوں میں شامل رہا ہے لیکن اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے اور اس میں حائل فقہی اور مسلکی اختلافات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی تیاری میں کچھ وقت لگے گا، لیکن پاکستان کوئز کی تیاری چونکہ جملہ فقہی اور مولویانہ اثرات سے پاک تھی اس لیے یہ تیار کرنا میرے لیے چنداں دشوار ثابت نہ ہوا۔ تاہم یہ ابھی نامکمل ادھورا ضرور قرار دیا جا سکتا ہے لیکن ناقص کوشش ہرگز نہیں ہے کیوں کہ آج کل جن حالات سے ہمارا ملک گزر رہا ہے، مختلف ثقافتی یلغاریں اور ایک طبقے کی جانب سے مسلسل قیام پاکستان کے فیصلے کی حوصلہ شکنی اور اس ضمن میں مسلمانوں کی کوششوں پر مبنی تاریخ کو مسخ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے تو میں یہ ضروری سمجھتی ہوں کہ ہم اپنی نسلوں کو اپنے ملک اور تشخص کے حوالے سے ضروری معلومات بہم پہنچائیں۔

چند سال پہلے کی گئی میری یہ کوشش احباب کی نذر ہے۔ جس کی ایڈ ایبل فائل اس وقت کہیں فائلز کے ہجوم میں گُم ہوچکی ہے اس لیے ان میں سے کچھ سوالوں کے جواب اس وقت تبدیل ہوچکے ہیں تاہم بحیثیت مجموعی یہ کوئز قارئین کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

پاکستان کوئز ذیل کے لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Pakistan Quiz

 

حمیرا اشرف
لغت نویس، ترجمہ نگار اور بلاگر حمیرا اشرف اپنے ماحول میں مثبت رویوں کی خواہاں ہیں۔ بلا تفریق رنگ، نسل، زبان و جنس صرف محبت پر یقین رکھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ دنیا کے تمام مسائل کا حل صرف محبت میں ہی مضمر ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کیجیے