لائف اسٹائل

بُرہانی بینگن

اجزا:

بیگن: 3 عدد (گول )

ٹماٹر: 5 عدد (درمیانے)

لہسن کا پیسٹ: 3 چائے کے چمچے

پسی کالی مرچ: ½ چائے کا چمچہ

دہی: 1 کلو

تیل: ½ کپ

انار دانہ: ½ چائے کا چمچہ

کٹی مرچ: 1 کھانے کا چمچہ

املی کا رس: ½ چائے کا چمچہ

نمک: حسبِ ذائقہ

ہرا دھنیا: سجاوٹ کے لیے

 

ترکیب:

  • ٹماٹو پیوری کے لیے:
  1. کڑاہی میں دھیمی آنچ پر تیل گرم کر کے لہسن کو بلکا براؤن ہونے تک پکائیں ،چمچہ چلاتے رہیں۔
  2. جب لہسن براؤن ہو جائے تو اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں ۔آنچ بڑھا دیں تاکہ گاڑھی ٹماٹو پیوری بن سکے ۔
  3. جب ٹماٹر گلنے لگیں تو اس میں نمک، خشک انار دانہ ،کٹی ہوئی مرچ اور املی شامل کریں۔
  4. اچھی طرح مکس کر کے آنچ دھیمی کر دیں اور ٹماٹروں کو چمچے کی مدد سے اچھی طرح پیس لیں۔
  5. جب آپ دیکھیں کے گاڑھی ٹماٹو پیوری تیار ہو گئی ہے تو چولہا بند کر دیں۔
  • بیگن کے لیے:
  1. کڑاہی میں تلنے کے لیے تیل گرم کریں۔
  2. بیگن کو گول گول قتلوں میں کاٹ لیں اور تیل میں ہلکا سنہرا ہونے تک تل لیں۔ آنچ اتنی نہ ہو کہ بیگن جل جائیں۔
  3. دونوں اطراف سے تلنے کے بعد نکال لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  • دہی کے لیے:
  1. ایک کلو دہی میں کالی مرچ، لہسن،اور نمک شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں۔دہی بالکل یکجان ہونا چاہیے۔
  • ڈش میں پیش کرنے کے لیے:
  1. سب سے پہلے ڈش میں ٹماٹو پیوری کی تہہ لگائیں
  2. اس کے اوپر تلے ہوئے بیگن ترتیب سے رکھ دیں اسی طرح دوسری اور تیسری تہہ لگائیں حتیٰ کہ تمام ٹماٹو پیوری اور بیگن ختم ہو جائیں ۔
  3. اس کے اوپر دہی انڈیل دیں ،دہی ہر جگہ برابر تہہ کی صورت میں انڈیلیں تاکہ پوری ڈش میں ہر جگہ دہی کی تہہ لگ جائے۔
  4. کترا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں ۔

مزیدار بُرہانی بیگن تیار ہیں۔

گل زہرہ طارق
گل زہرہ ترجمہ نویس اور بلاگر ہیں۔ سٹیزن آرکائیوز پاکستان سے منسلک ہیں۔ روزمرہ زندگی کے امور اور پلکے پھلکے موضوعات پر لکھنا پسند کرتی ہیں۔
http://[email protected]

2 thoughts on “بُرہانی بینگن”

Leave a Reply to حمیرا اشرف Cancel reply