زبان و ادب کتب خانہ

محبت کی کتاب – چھٹی قسط

گزشتہ رات کا پچھلاپہر Rewind کرلیجے

ظفر کچھ دن سے

پاگل سا

ہَوا کے زرد جھونکے کی طرح آوارگی کی زد پہ تھا

نہ آفس میں، نہ گھر میں

اور نہ اپنے دوستوں کے درمیاں

اس کا کہیں بھی دل نہ لگتا تھا

گزشتہ رات بھی ساحل کی گیلی ریت پر لیٹے ہوئے

گھنٹوں، بس آتی جاتی لہروں کو فقط اس آس میں گنتا رہا

جیسے کوئی لہر آکر اس کے خالی سینے سے

لپٹ جائے گی لیکن اس کی یہ خواہش بس اس

کے سینے ہی میں گھٹ گئی آخر

سمندر دور تھا اور لہریں اس سے کچھ قدم

دُوری پہ آکر لوٹ جاتی تھیں

رات کے پچھلے پہر

بادِ صبا کی آنکھ کُھلتے وقت وہ کمرے میں آیا

آخری بار اپنے cell کو حسرتی نظروں سے دیکھا

خود کو بستر میں گرایا

آنکھیں بند کرلیں

تھکن سے چُور تھا

کچھ دیر ہی میں سو گیا

ایوب خاور
مشہور و معروف ڈراما نگار و شاعر ایوب خاور الفاظ کے صورت گر، نباض، مصور، ماحول ساز و منظر نگار ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے یہ وہ مایہ ناز سپوت ہیں جن کی شمولیت و سرپرستی کسی بھی ڈرامے یا ٹی وی پروگرام کو شہرت و ہر دلعزیزی کے بام پر پہنچا دیتی ہے۔ ان کا ذہنِ رسا حالات و واقعات کی جزئیات کے ذریعے انسانی نفسیات کی پیچیدگیوں تک پہنچ کر ان گرہوں کو سلجھاتا ہے اور کبھی کچھ سلجھی ہوئی کہانیوں کو یوں الجھادیتا ہے کہ ناظر و قاری کے دل و دماغ کہانی و سچویشن کا ایک حصہ بن جاتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کیجیے