زبان و ادب کتب خانہ

محبت کی کتاب – تیسری قسط

فروری کی خوشبوؤں کو بانٹتا ایک اور دن

سنبل افراز ابھی

لائبریری ہی میں تھی

فیض کی شاعری میں

’’غالب و میر کے اثرات‘‘ کے عنوان سے اک

آرٹیکل کے لیے

ناقدانِ سخن فیض کی دس بارہ کتابوں میں گھری بیٹھی تھی

فون silence پہ تھا

یک بیک فون کی اسکرین نے آنکھیں کھولیں

سنبل افرازنے دیکھا تو وہ دو میسج تھے

اس نے محسوس کیا

جیسے اُس کے

دل کی دھڑکن میں کوئی ایک اضافی سم تھا

جس کی لپک

اس کے احساس کی پہنائی میں

دور تک جاکے کہیں ٹوٹی تھی

messages پڑھتے ہوئے

حیرتیں حیرتی نظروں سے اُسے دیکھتی تھیں

سانس اُس کی کہیں سینے میں رُکی بیٹھی تھی

سنبل افرازکی سبز آنکھوں میں

ناچتے پھرتے رہے دیر تلک

ایک انجان کی بھیجی ہوئی نظموں کے

                                         بہت سے مصرعے


محبت کی کتاب کی دوسری قسط پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

ایوب خاور
مشہور و معروف ڈراما نگار و شاعر ایوب خاور الفاظ کے صورت گر، نباض، مصور، ماحول ساز و منظر نگار ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے یہ وہ مایہ ناز سپوت ہیں جن کی شمولیت و سرپرستی کسی بھی ڈرامے یا ٹی وی پروگرام کو شہرت و ہر دلعزیزی کے بام پر پہنچا دیتی ہے۔ ان کا ذہنِ رسا حالات و واقعات کی جزئیات کے ذریعے انسانی نفسیات کی پیچیدگیوں تک پہنچ کر ان گرہوں کو سلجھاتا ہے اور کبھی کچھ سلجھی ہوئی کہانیوں کو یوں الجھادیتا ہے کہ ناظر و قاری کے دل و دماغ کہانی و سچویشن کا ایک حصہ بن جاتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کیجیے